امریکہ:10سال سے کوما میں رہنے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

Last Updated On 08 January,2019 05:09 pm

ایریزونا: (ویب ڈیسک)‌امریکی ریاست ایریزونا کے دارالحکومت فینکس کے قریب واقع ہیسینڈا ہیلتھ کیئر کلینک میں 10سال سے کوما کے باعث زیر علاج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد امریکی محکمہ ہیلتھ کے حکام سکتے میں آگئے ۔

پولیس نے مریضہ کے بطن سے بچے کی پیدائش پر جنسی تشدد کی تحقیقات شروع کردیں ۔زچہ کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے کہاہے کہ 29 دسمبر کو پیدا ہونے والا بچے کی صحت ٹھیک ہے ۔ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے کہا کہ ہم واقعے کی سچائی تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔