یمن کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس، فریقین سیاسی حل پر آمادہ

Last Updated On 18 November,2018 08:12 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) یمن کے مسئلے پر بریک تھرو کے امکانات پیدا ہوگئے، اقوام متحدہ کے یمن کے نمائندے کے مطابق سعودی اتحاد اور حوثی باغیوں نے سویڈن کے امن مذاکرات میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

نیویارک میں یمن کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ فریقین مسئلے کے سیاسی حل کے لیے آماد ہیں، دونوں جانب کی لیڈر شپ نے کہا ہے کہ وہ سویڈن امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

برطانوی نمائندہ "کیرن پی رس" نے کہا کہ سلامتی کونسل یمن میں جنگ بندی معاہدے کرائے، امریکا کی جانب سے یمن کے فریقین کو نومبر کے آخر تک مذاکرات شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔