اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی موقف کی حمایت

Last Updated On 01 October,2018 10:45 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھارتی خبرایجنسی کو انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام مسائل کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے ٹویٹرپیغام میں انتونیو گوٹرس کا کہنا تھا وہ دورہ بھارت میں امن اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی بھارتی بربریت کو سامنے لانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ کشمیریوں کے جذبات کی درست ترجمانی پر حریت رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یاسین ملک اور سید علی گیلانی نے کہا شاہ محمود قریشی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔