ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدر خدا نے منتخب کیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

Last Updated On 31 January,2019 11:28 pm

واشنگٹں: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدر خدا نے منتخب کیا، وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس کے بیان نے امریکی میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

سارہ سینڈرس کہتی ہیں کہ خدا پر یقین رکھنے والوں کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زبردست کام کیے ہیں۔ ٹرمپ نے دو دن پہلے سکولوں میں بائبل پڑھانے کی حمایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت خدا کی مرہون منت ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرس کی اس انوکھی منطقنے امریکی میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرس کا کہنا تھا کہ خدا نے ٹرمپ کو صدر کے طور پر چنا ہے اور خدا پر یقین رکھنے والوں کے لیے صدر ٹرمپ نے زبردست اقدامات کیے ہیں۔

خیال رہے کہ دو دن پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی سکولوں میں بائبل پڑھانے کی حمایت کی تھی جس کے بعد مخالفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
 

Advertisement