کانگریس کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Last Updated On 06 February,2019 06:57 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امیگریشن کیلئے محفوظ قانونی راستہ بنانے کی خواہش ہے، کانگریس کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، ملکر عوام کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا معیشت سمیت ہر میدان میں تیز رفتاری سے ترقی کر رہے ہیں، 21 ویں صدی میں کوئی بھی امریکا کا ہم پلہ نہیں، امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر روز جیت رہی ہے۔ انہوں نے کہا فضول جنگیں اور سیاست معاشی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں، سب کی نظریں کانگریس پر ہیں، ہم دو جماعتوں نہیں ایک قوم کی طرح کام کریں گے، فتح کسی جماعت نہیں ہمارے ملک کے لیے ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا کو چاند پر جھنڈا لہرائے 50 برس بیت گئے، رواں سال پھر امریکی سائنسدان خلا میں جائیں گے، ملکی مفاد کے لیے انتقامی سیاست ترک کرنا ہوگی، دنیا میں کوئی امریکیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، امریکا کو دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا سے بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں، 53 لاکھ نئی نوکریاں پیدا کیں، ملکی ترقی کے لیے اہم شروعات کیں، 2 برسوں میں مسائل کےحل کے لیے انتھک محںت کی، امریکی سیاسی نظام کی وجہ سے آج ہم یہاں موجود ہیں۔
 

Advertisement