آسام: برہنہ ہو کر مودی کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال کرنے پر 7 افراد گرفتار

Last Updated On 10 February,2019 02:51 pm

گوہاٹی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست آسام میں مظاہرین نے وزیراعظم نریندری مودی کے متنازع سٹیزن بل ترمیمی ایکٹ کے خلاف انکے سامنے کالے جھنڈے لہرا کر برہنہ احتجاج کیا۔

نریندرمودی انتخابی مہم کے سلسلے میں شمالی ریاستوں کے دورے پر ہیں جہاں ان کے خلاف دوسرے روز بھی زبردست احتجاج کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے کالے جھنڈے لہرائے اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کیے۔

بعض نوجوان طلبا نے آسام میں اہم ریاستی اداروں کے سامنے  برہنہ  احتجاج بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 7 برہنہ مظاہرین کو گرفتار لیا۔
 

Advertisement