مقبوضہ کشمیر: نوجوانوں کے ساتھ مقابلے میں 6 بھارتی فوجی ہلاک

Last Updated On 03 March,2019 11:43 am

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں تین روز سے جاری کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مقابلے میں 6 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے تین گھر اور دو مویشیوں کے باڑے گرادیئے۔

کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فورسز کو ناکوں چنے چبوا دیئے، ہندواڑہ کے گاؤں بابا گند میں تین روز سے جاری مقابلے میں بھارتی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ گن فائٹ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے تین گھر اور دو مویشیوں کے باڑے بھی تباہ کر دیئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا ہے۔