نئی دہلی دنیا کا گندا ترین شہر

Last Updated On 06 March,2019 10:06 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) فضائی آلودگی سے متعلق دو مانیٹرنگ گروپس نے اپنی سٹڈی میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو 2018 کیلئے دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا۔

سٹڈی کے مطابق فضائی آلودگی کے بدترین شکار دنیا کے 30 شہروں میں 22 شہر بھارت کے ہیں۔ ایئر ویژل اور گرین پیس کی سٹڈی کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیاں اور صنعتی اخراج، دھول، دھواں اور قریبی دیہی علاقوں میں منڈھی کا جلایا جانا ہے۔ دہلی کی فضا میں مضر صحت اجزا کا تناسب پی ایم 5 تک پہنچ چکا ہے۔

ادارہ عالمی صحت کے مطابق یہ تناسب 2.5 پی ایم سے کم ہونا چاہیے۔ فضائی آلودگی کے شکار دیگر بھارتی شہروں میں غازی آباد، فریدہ آباد، پٹنہ، لکھنؤ، جودھ پور، گڑگاؤں، آگرہ وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان میں فیصل آباد اور لاہور بدترین فضائی آلودگی والے شہر ہیں ۔بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ اور افغان دارالحکومت کابل بھی فضائی آلودگی کے شکار شہروں میں شامل ہیں۔ یورپی شہروں میں بوسنیا کا دارالحکومت سرائیوو بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے۔