برطانیہ کے 2 ائیرپورٹس اور ایک ریلوے سٹیشن سے چھوٹے بم برآمد

Last Updated On 06 March,2019 12:44 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیتھرو اور لندن سٹی کے ہوائی اڈوں اور واٹرلو ریلوے سٹیشن سے چھوٹے بم برآمد ہوئے ہیں۔ حکام نے بارودی مواد ملنے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ایئرپورٹس اور ریلوے سٹیشن سے تین چھوٹے بم اے 4 سائز کے لفافوں میں ایک گھنٹے کے دوران ملے۔ پولیس کے مطابق پارسل میں رکھے گئے چھوٹے بم لفافہ کھولنے پر آگ لگا سکتے تھے۔

تینوں بارودی مواد والی ڈیوائسز ملنے کے بعد ان مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس بموں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

 

Advertisement