مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹوں کےدوران دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی

مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹوں کےدوران دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی

وادی میں نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسانےوالے بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق سری نگر میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو بھارتی فوجیوں نے خود کشی کر لی۔

سولینا کے علاقے میں مینا نامی فوجی نے آن ڈیوٹی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار لی۔ گزشتہ روز بارہمولا میں چندر مانی نے خود کشی کی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں تعینات 425 بھارتی فوجی ایسے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔