جاسوسی کے الزام میں امریکہ میں روسی خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا

Last Updated On 27 April,2019 11:38 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ میں روسی خاتون کو جاسوسی کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ضلعی عدالت نے روسی اسلحہ ساز ادارے کے لیے کام کرنے والی ماریہ بوتینا کو امریکی اعلیٰ سیاسی شخصیات سے تعلقات استوار کرکے راز کی حصول کی کوشش کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔
ماریہ بوتینا 9 ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس عرصے کو بھی سزا میں شامل کرلیا جائے گا، سزا مکمل کرنے کے بعد روسی خاتون کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ ماریہ امریکا میں تعلیم کی غرض سے مقیم تھیں اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے معاملات میں اثرانداز ہونے کے لیے امریکی سیاست دانوں سے اپنے تعلقات استعمال کیے تھے۔