بھارت میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری، کشمیری عوام کا مکمل بائیکاٹ

Last Updated On 29 April,2019 10:05 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، لوک سبھا کی 72 نشستوں کے لیے نو ریاستوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ بنگال میں پولنگ بوتھ کے باہر جھڑپیں بھی ہوئیں، اننت ناگ میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ، 72 نشستوں کےلیے نو ریاستوں بہار، جموں کشمیر، جھاڑکنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال میں لوگ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

بی جے پی کے لیے یہ مرحلہ انتہائی اہم ہے، گزشتہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 72 سیٹوں میں سے 45 نشستوں پرفتح حاصل کی تھی۔

مقبوضہ وادی کے علاقے اننت ناگ میں بھی بھارتی انتخابات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیریوں نے ووٹنگ کا مکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ سید علی گیلانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انتخابات کے بائیکاٹ سے دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ ادھر بنگال میں پولنگ بوتھ کے باہر سیاسی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔