جرمنی میں بچوں کا نام “محمد ”رکھنے کا رجحان

Last Updated On 06 May,2019 09:19 am

برلن: (روزنامہ دنیا) جرمن سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برلن میں گزشتہ سال پیدا ہونیوالے زیادہ تر بچوں کے نام “محمد” رکھے گئے۔

رپورٹ کے مطابق برلن میں 2018ء کے دوران 22177 بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نام مبارک پر رکھے گئے۔

دوسرا پسندیدہ نام لوئس اور تیسرا پسندیدہ نام ایمیل ریکارڈ کیا گیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق جرمن شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں “محمد” دوسرے نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ 2017ء میں لندن اور مغربی مڈلینڈز میں دس پسندیدہ ترین ناموں میں “محمد” بھی شامل تھا۔