فوربز نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی

Last Updated On 05 December,2018 04:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی، جرمن چانسلر انجلا مرکل پہلے نمبر پر ہیں، ایوانکا ٹرمپ، شیخ حسینہ اور برطانوی ملکہ الزبتھ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر سے 100 بااثر خواتین کی نئی فہرست جاری کر دی۔ جرمن چانسلر انجلا مرکل، برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اور آئی ایم ایف کی سربراہ فرانسیسی سیاستدان کرسٹائن لیگارڈ بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اینکر اوپرا اونفرے، برطانوی ملکہ الزبتھ اور ایوانکا ٹرمپ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کا فوربز کی لسٹ میں 26 واں نمبر ہے۔ چینی صد ر شی جن پنگ کی اہلیہ پنگ لیوان بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

 

Advertisement