سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائنوں پر دہشتگردوں کے ڈرون حملے

Last Updated On 15 May,2019 12:27 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے دو پمپنگ سٹیشنوں پر حوثی ملیشیا کے دہشتگردوں نے ڈرونز کے ذریعے حملہ کر دیا۔ تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں نے 7 ڈرونز کے ذریعے ان تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خالد الفالح کے مطابق ڈرون حملوں کا نشانہ تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی سعودی صوبے سے گزرنے والی پائپ لائن تھی۔ سعودی تیل تنصیبات خام تیل ایکسپورٹ کرنے والی بڑے حکومتی ادارے آرامکو کے زیر کنٹرول ہیں۔

سعودی وزیر تیل خالد الفالح کے مطابق ایک مقام پر ڈرون گرنے سے آگ بھی بھڑک اٹھی۔ اس پمپنگ اسٹیشن سے خام تیل کی سپلائی ینبع کی بندرگاہ تک پہنچائی جاتی ہے۔ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ ان حملوں کے بعد مذکورہ پائپ لائنوں سے تیل کی ترسیل وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تیل کی ترسیل: خلیج عمان میں سعودیہ، ناروے، امارات کے بحری جہازوں کو تباہ کرنیکی کوشش

 وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد پائپ لائنوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے جسے ٹھیک کرنے کی کوششش کی جا رہی ہے۔ دہشتگردوں کا ہدف عالمی سپلائی لائن کی چین تھی۔ اس بڑی پائپ لائن میں یومیہ کم از کم 50 لاکھ بیرل کی گنجائش ہے۔

دوسری طرف حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا۔ سعودی تنصیبات کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی تھی۔ المصیرہ ٹیلی وژن کی رپورٹ کے مطابق سات ڈرونز کے ذریعے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement