روسی صدر پیوٹن کی چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ دریائے نیوا کی سیر

Last Updated On 07 June,2019 11:21 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دریائے نیوا کی سیر کی، چینی ہم منصب کو روسی کروزشپ کا دورہ بھی کرایا۔

چینی صدر ان دنوں روس کے 3 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر کے ساتھ دریائے نیوا کی سیر کی، لگژری کشتی میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی صدر کو روسی کروز شپ کا دورہ بھی کرایا گیا، روسی صدر نے چینی ہم منصب کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔
 

Advertisement