ہانگ کانگ: چین کو ملزمان کی حوالگی کے بل کیخلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ

Last Updated On 10 June,2019 11:08 am

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لاکھوں افراد نے دھرنا دے رکھا ہے، گذشتہ 15سال میں یہ سب سےبڑا احتجاج ہے۔ مظاہرین نے چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق نئے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مشتعل ہجوم اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے، پولیس بڑے پیمانے پر مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

 

Advertisement