فرانس میں ناقص حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا

Last Updated On 30 June,2019 02:54 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ لاٹھی چارج اور مرچوں کا سپرے کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑک کے درمیان دھرنا دے رکھا تھا۔ پولیس اہلکاروں راستہ کھلوانے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا اور بعد ازاں احتجاج کرنے والوں کے منہ کے قریب جا کر مرچوں کا سپرے کر دیا۔

اس دوران پولیس اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوتی رہی، متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے دھرنے پر بیٹھے کچھ افراد کو گھسیٹ کر اٹھایا اور حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔