برطانیہ نے ایرانی تیل بردار جہاز قبضہ میں لے لیا

Last Updated On 05 July,2019 11:53 am

لندن: (دنیا نیوز) گریس ون نامی تیل بردار بحری جہاز کو آبنائے جبرالٹر سے قبضہ میں لیا گیا ہے۔ برطانیہ کا موقف ہے کہ بحری جہاز شام کے لئے خام تیل لے جا رہا تھا جس پر یورپی یونین نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جبرالٹر نامی جزیرہ سپین کے ساحل کے قریب واقع ہے جو برطانیہ کے زیر تسلط ہے۔ برطانوی حکومت کے اقدام پر ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کا اقدام غیر قانونی اور تباہ کن ہے۔ ادھر ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے امریکا کے کہنے پر ایرانی بحری جہاز کو سپین کی سمندری حدود سے قبضہ میں لیا، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شام پر یورپی یونین نے دو ہزار گیارہ سے پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں، مگر یہ جہاز قبضہ میں لینے کا پہلا واقعہ ہے۔