سربراہ آئی ایم ایف کرسٹائن لیگارڈے عہدے سے مستعفی

Last Updated On 16 July,2019 09:17 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹائن لیگارڈے کی بطور سربراہ یورپین سینٹرل بینک تعیناتی متوقع ہے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا ہے۔ لیگارڈے کو سربراہ یورپی سینٹرل بینک تعینات کیے جانے کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ نئے ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے اقدام کرے گا، لیگارڈے 2011ء سے آئی ایم یف کی سربراہ ہیں۔

اس موقع پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے کا کہنا تھا کہ 12 ستمبر کو عہدے سے سبکدوش ہو جاؤنگی۔ میں نے عالمی مالیاتی ادارے کے بہتر مفاد میں استعفی دیا کیونکہ میری نئی تعیناتی یورپی سینٹرل بینک میں ہو گی جہاں میں خدمات دینے کے لیے پر عزم ہوں میں اس عہدے کیلئے بہترین چوائس ہوں۔