مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں کےخوف سےلاک ڈاؤن کیا گیا، ہیومن رائٹس واچ

Last Updated On 13 August,2019 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیرمیں امن و امان کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، وادی کی جامع مساجد میں نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مظاہروں کے خوف سے جموں وکشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے نمائندے کے مطابق کشمیریوں کی عید لاک ڈاؤن میں گزری، وادی کی جامع مساجد میں نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔ شہر کی نگرانی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ کی گئی، مختلف مقامات پر بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بھارتی حکومت نے مظاہروں کے خوف سے جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، بھارتی فورسز نے جموں کشمیر میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، مقبوضہ وادی کے بیشتر علاقے بیرونی دنیا سے منقطع ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے