بھارتی عدالتیں مودی کے اشارے پر ناچنے لگیں، کشمیر پر فوری سماعت کی درخواست مسترد

Last Updated On 13 August,2019 06:55 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی عدالتیں بھی مودی سرکار کے اشارے پر ناچنے لگیں، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق درخواست کو فوری سننے سے انکار کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق بھارتی عدالتیں بھی مودی سرکار کے خوف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کیخلاف درخواست پر ہچکچانے لگیں، درخواستگزار کی طرف سے فوری سماعت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

کشمیری صحافی انورادھا بھاسن نے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے بھارتی سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن سے متعلق کیس جلد از جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آپ کیس رجسٹرار کو دے دیں باری آنے پر دیکھیں گے۔
 

Advertisement