بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے کشمیر کیلئےاحتجاج کی کال پر نظربند

Last Updated On 13 August,2019 02:35 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) معروف بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کو کشمیر کے لیے احتجاج کی کال پر ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔

سماجی رہنما سندیپ پانڈے نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کو اپنا حصہ نہیں مانتے جو حقیقت ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا خود بھارت کےلیے ٹھیک نہیں ہے،

سندیپ پانڈے نے احتجاج ہزار گنجی میں نصب گاندھی کے مجسمے کے سامنے کرنا تھا تاہم مودی سرکار نے انہیں اور اہلیہ کو نظر بند کر دیا، ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے۔