مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنا بدترین بھارتی اقدام ہے: رچرڈ باؤچر

Last Updated On 16 August,2019 10:13 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچرنے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنےکا بھارتی اقدام بدترین اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں حقیقتا مارشل لا لگا دیا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔

سابق امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے افغانستان میں امن کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ وہ امریکی خبررساں ایجنسی سے بات کر رہے تھے۔