فرانس: جی سیون سربراہ اجلاس کے دوران سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرے

Last Updated On 25 August,2019 09:57 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں جی سیون ممالک کے سربراہ اجلاس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 50 سے زیادہ تنظیموں کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا دنیا کو اب ایک متبادلہ معاشی نظام درکار ہے۔

مظاہرین نے موسیمیاتی تبدیلوں کے نقصان دہ اثرات پر جی سیون ممالک کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف بھی نعرے بلند کیے۔ مظاہرین نے جی سیون سربراہ اجلاس کے آخر تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔