برطانوی وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بندشوں پر اظہارِ تشویش

Last Updated On 04 September,2019 09:57 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بحث چھڑ گئی، برطانوی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں لگ بھگ ایک ماہ سے جاری کرفیو اور بندشوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایم پی اسٹیو بیکر اور دیگر ایم پیز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا تھا،، کہ ،،بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے،گرفتاریوں، تشدد اور ذرائع ابلاغ پر لگی پابندیوں پر بھارتی ہم منصب سے بات کر چکا ہوں۔ کسی بھی حال میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔