واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگی کی سپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کر دیا۔
نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے رہنما پر دباؤ ڈالا کہ وہ جوبائیڈن سے تحقیقات کریں۔ امریکی صدرنے ڈیموکریٹس کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کو گند قرار دے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں مگر ڈیموکریٹس کا مقصد سب پر پانی پھیر کر بریکنگ نیوز چلوانا ہے، مواخذے کے اعلان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھنے میں آئی۔