روس: جدید سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے پر کام جاری

Last Updated On 25 September,2019 05:35 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جدید سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے پر کام جاری ہے۔ ان طیاروں کو بغیر پائلٹ بھی اُڑایا جا سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے انتہائی جدید سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ففتھ جنریشن سے تعلق رکھنے والے ایس یو۔ 57 لڑاکا طیارے رواں سال کے آخر تک رشین ایرو سپیس فورسز کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایوی ایشن سسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی خوخلوف نے انٹرویو میں بتایا کہ روس میں سکستھ جنریشن سے تعلق رکھنے والے جدید ترین لڑاکا طیارے اور ففتھ جنریشن طیاروں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اس جدیدسکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کو بغیر پائلٹ اڑانے کا آپشن بھی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا طیارہ گزشتہ طیاروںسے کہیں زیادہ تیز، برق رفتار ‘موثرانداز سے کنٹرول اور پرواز کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔
 

Advertisement