سعودی ولی عہد نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان مسترد کر دیا

Last Updated On 30 September,2019 12:59 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان مسترد کر دیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ جنگ عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔ تیل کی قیمتیں ناقابل تصور حد تک اوپر چلی جائیں گی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو، ولی عہد محمد بن سلمان نے آئل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے عالمی سطح پر پانچ فیصد آئل سپلائی متاثر ہوئی۔ ایران کےساتھ جنگ عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔

ولی عہد کا کہنا تھا کہ اگر دنیا نے ایران کو نہ روکا تو جنگ سے تیل کی رسد متاثر ہو گی اور تیل کی قیمتیں ناقابل تصور حد تک اوپر چلی جائیں گی جو کسی نے اپنی زندگی میں نہ دیکھی ہوں۔

انہوں نے کہا سیاسی اور پر امن حل جنگ سے کئی گنا بہتر ہے، انٹرویو کے دوران شہزادے نے صحافی خشوگی کے قتل میں ملوث ہونے کی بھی سختی سے تردید کی۔


۔