لبنان: عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم سعدا لحریری معاشی اصلاحات پر متفق

Last Updated On 21 October,2019 09:35 am

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم سعدا لحریری معاشی اصلاحات پر راضی ہو گئے ہیں، چند حکومتی وزرا نے استعفے بھی دیئے۔ ابھی بھی ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں۔

وزیراعظم سعد الحریری نے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ معاشی بحران کو کم کرنے کے لئے اصلاحات کے ایک پیکیج پر اتفاق کیا ہے، 4 حکومتی اراکین کے استعفیٰ کے باوجود مظاہرے جاری ہیں۔

دارالحکومت بیروت میں احتجاج کے دوران مظاہرین نےقومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ رات بھر ہونے والے احتجاج میں آتش بازی بھی کی گئی، مظاہرین سڑکوں پر رقص کرتے بھی نظر آئے۔ احتجاج ایک میلے کی شکل اختیار کر گیا، جہاں لوگوں نے کھانے پینے کے سٹال بھی لگا لیے ہیں۔

لبنان قرضوں میں جکڑا ہوا ایک عرب ملک ہے، وزارت خزانہ کے مطابق قرضہ 86 ارب ڈالر سے زائد ہے۔