ہانگ کانگ: مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال، نیلا پانی پھینکنے سے متعدد افراد زخمی

Last Updated On 20 October,2019 03:13 pm

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کے ذریعے نیلا پانی پھینکا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کی طرف سے پیش کی گئی نئی پالیسی کے بعد یہ پہلا بڑ امظاہرہ تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکیں بلاک کر دیں اور شہر کے سیاحتی مرکز سے ریلی نکالی۔

پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا، انہیں منتشر کرنے کے لئے واٹر کیننن سے نیلا پانی پھینکا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ماسک پہنے مظاہرین نے مختلف جگہوں پر توڑ پھوڑ بھی کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں، چین کی جانب سے امریکہ پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ امریکہ ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ امریکہ ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔