چین میں بغیر ڈرائیور ٹرکوں نے سڑکوں کی صفائی کا کام سنبھال لیا

Last Updated On 19 October,2019 09:40 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں سڑکوں کی صفائی اب خود کار طریقے سے چلنے والے (بغیر ڈرائیور) ٹرک کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ اسی سلسلے میں چین میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی کئی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں اور اب سڑکوں کی صفائی کرنے والے ڈرائیور لیس ٹرک بھی میدان میں آگئے ہیں۔

چین کے شہرچانگ شا میں خود کار طریقے سے چلنے والے ٹرک کے 7 ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں جنہوں نے باقاعدہ کا م کرنا شروع کردیا ہے۔
 

Advertisement