مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش، بھارت وادی میں حالات فوری نارمل کرے، امریکہ

Last Updated On 22 October,2019 06:16 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ وادی میں حالات فوری نارمل کرے۔

خبر ایجنسی بلومبرگ کے مطابق امریکا کی جنوبی وسطی ایشیا کے لیے معاون سیکرٹری ایلس ویلز نے خارجہ امور کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے انٹرنیٹ، موبائل نیٹ ورک سمیت تمام سروسز مکمل طور پر ﷽بحال کرے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے وادی میں گرفتار سیاسی اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ایلس ویلز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پانچ اگست سے وادی میں حالات کا بغور معائنہ کررہی ہے۔

بلومبرگ نے لکھا کہ کشمیریوں کے حق میں بولنے پر بھارت کے ملائشیا اور ترکی کے ساتھ بھی حالات کشیدگی کا شکار ہیں۔
 

Advertisement