امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے جنگ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

Last Updated On 10 January,2020 08:37 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرار داد کو منظور کر لیا گیا۔

قرار داد ڈیمو کریٹس کے اکثریتی ایوان میں 194 ووٹوں کے مقابلے میں 224 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ قرار داد کا مقصد ایران کے ساتھ کسی بھی تنازع کی صورت میں عسکری کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری کو لازمی قرار دینا ہے، سوائے اس کے کہ امریکا کو کسی ناگزیر حملے کا سامنا ہو۔

ٹرمپ سے جنگ کا اختیار واپس لینے کا ڈیموکریٹس کا بل اگلے ہفتے سینیٹ میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے بل کی سینیٹ سے منظوری کا امکان نہیں، کیونکہ سینیٹ میں ری پبلکنز کی اکثریت ہے۔