صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر، ایک ٹریلین درخت لگانے کا اعلان

Last Updated On 21 January,2020 04:45 pm

ڈیووس: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اپنی قوموں کو محفوظ اور اپنے ملکوں کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت ناامیدی کا نہیں بلکہ امید کا وقت ہے۔ امریکا ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو امریکی معیشت خراب تھی۔ امریکی ورکنگ کلاس کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔ میرے دور میں امریکا میں بیروزگاری میں ریکارڈ کمی ہوئی، 70 لاکھ نوکریاں پیدا کیں۔ امریکا اب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے چین اور ماسکو سے تجارتی معاہدے کیے۔ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ ہم برطانیہ کیساتھ بھی نئے تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین امریکی فوج کا حصہ بنیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے مفاد میں معاشی اقدامات کیے۔ اس وقت امریکا سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ بن چکا ہے۔ ہم اپنے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کیے۔
 

Advertisement