صدارتی انتخابات: مائیکل بلومبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی ٹھان لی

Last Updated On 20 January,2020 07:33 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) معروف بزنس ٹائیکون مائیکل بلومبرگ نے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچارکرنے کی ٹھان لی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پلان کے تحت انتخابی مہم پر 2ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے خلاف جو بھی ڈیموکریٹ امیدوار ہوگا، مائیکل بلومبرگ یہ رقم اس کی انتخابی مہم پر لگائیں گے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مائیکل بلومبرگ خود بھی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں، وہ 53 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ڈونلڈٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 10 ارب ڈالرز ہیں۔
 

Advertisement