چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 80 ہو گئی، تین ہزار افراد متاثر

Last Updated On 27 January,2020 07:17 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی، تین ہزار افراد متاثر ہیں۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے، صرف صوبہ ہبئی میں 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جہاں پانچ لاکھ میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پر مصروف ہیں۔

چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی، ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلی فورنیا، ایری زونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے، حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement