موسم گرما کا آغاز: یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

Last Updated On 30 March,2020 04:38 pm

برسلز: (این این آئی) یورپی یونین کے رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں موسم گرما شروع ہو گیا۔ گزشتہ صبح دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں یہ سلسلہ 1980ء میں شروع ہوا تھا۔ گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد توانائی بچانا ہے۔ تاہم چار دہائیوں بعد بھی اس کے مفید ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔

جرمن شہریوں کی اکثریت اس فیصلے کے خلاف ہے لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو شام میں زیادہ دیر کے لیے روشنی ملنے پر خوش ہوتے ہیں۔