دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ 77 ہزار 641 افراد ہلاک، 25 لاکھ 57 ہزار سے زائد متاثر

Last Updated On 22 April,2020 09:59 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 641 ہو گئی، 25 لاکھ 57 ہزار ایک سو اکیاسی افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ چھ لاکھ نوے ہزار چار سو چوالیس افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا عالمی وبا کی لپیٹ میں اسپین میں کورونا کےمریضوں کی تعداد دو لاکھ 4 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہزار دو سو اٹھائیس ہے۔ اٹلی میں ایک لاکھ تراسی ہزار کورونا کے مریض ہیں، 24 ہزار 648 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار 796 ہو گئی، جرمنی میں پانچ ہزار چھیاسی، برطانیہ میں ایک روز میں مزید 828 افراد ہلاک ہو گئے۔

ترکی میں دوہزار دو سو 59 جبکہ ایران میں 5297 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سعودی عرب میں کورونا سے 109 جاں بحق اور 11631 متاثر ہیں۔ سعودی حکومت نے ماہ رمضان کے دوران کرفیو میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی نے 2,259 اموات کے بعد 26 اپریل تک کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 50 افراد دم توڑ گئے۔ بھارت میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بیس ہزار کے قریب ہو چکی ہے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی چین کی لیبارٹری میں تیاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شواہد سے یہ پتا چلتا ہے کہ کورونا وائرس جانوروں سے پھیلا ہے۔