برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

Last Updated On 26 April,2020 11:04 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہ پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی صحت بہتر ہے اور کورونا وائرس کے باعث بیمار ہونے کے بعد ان کی صحت بحال ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈاکٹروں کی تجویز پر جلد ہی اپنے دفتر واپس آئیں گے اور یہ فیصلہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے ڈاکٹروں کی مشاورت سے کرنا ہے۔

میٹ ہینکوک کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، وہ بہت اچھی فارم میں ہیں اور واضح طور پر ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت کی تحقیق کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ صحت یاب ہونے والے افراد دوبارہ کورونا کا شکار نہیں ہوں گے۔ اینٹی باڈیز کے وائرس روکنے سے متعلق شواہد بھی نہیں ملے۔