کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف سپین اور امریکہ میں مظاہرے، پولیس سے جھڑپیں، متعدد گرفتار

Last Updated On 21 May,2020 11:38 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور وبا کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سپین اور امریکہ میں‌ شہریوں‌نے احتجاج کیا، پولیس کے ساتھ جھڑپیں میں‌ کئی لوگ حراست میں‌ لے لئے گئے، روس میں شہری ہجرت پر مجبور ہو گئے۔

کوروناو ائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں ناکافی اقدامات کرنے پر اسپین میں لوگوں نے حکومت سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبہ کر دیا، سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو زدروکوب کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کر لیا۔ بہت سارے افراد نے فلیٹس کی بالکونی ہی سے احتجاج ریکارڈ کرایا، کچھ افراد برتن اور چمچ بجاتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔

امریکی ریاست مشی گن میں لاک ڈاؤن سے تنگ افراد کا انوکھا احتجاج، سرکاری عمارت کے باہر باربر شاپس کا منظر بنا لیا، مظاہرین ایک دوسرے کی حجامت کرتے رہے۔

روس میں تیزی سے پھیلتی وبا سے بچنے کے لیے ایک خاندان ماسکو سے 100 کلومیٹر دور آبائی گاؤں کو ہجرت کر گیا، لکڑی کے گھر میں رہتے ہوئے یہ افراد مرغیاں پال کر اور سبزیاں اگا کر گذر بسر کرنے میں مصروف ہیں۔