برسلز: (ویب ڈیسک) یورپین پارلیمان نے بھارت میں دہشت گردی سے متعلق بنائے گئے قانون کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش ظاہر کردی۔
خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ ماریا ایرینا ایم ای پی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام اپنے خط میں تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ برسلزکو بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ اور قومی تحقیقاتی ادار ے کی جانب سے گوتم نولکھا اور آنند تلٹومبڈے کی گرفتاری پر شدید تحفظات ہیں۔
ماریا ایرینا کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات خاص طور پر تشویشناک ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن بھارت کے غریب اور پسماندہ اقلیت کے حق میں آواز بلند نہیں کر سکتے۔