امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں

Last Updated On 14 June,2020 09:55 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صحت سے متعلق وضاحتیں دینے میدان میں آگئے۔

نیویارک میں تقریب سے خطاب کے بعد امریکی صدر ریمپ سے آہستہ آہستہ نیچے آئے،، جس پر امریکی میڈیا سمیت انٹرنیٹ پر ٹرمپ کی طبیعت میں ناسازی ٹرینڈ کرنے لگی۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ پر وضاحت کی کہ ان سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ریمپ، لمبا اور سلپری تھا، اس لئے وہ آہستہ آہستہ اترے، مگر آخری دس فٹ وہ دوڑ کر نیچے آئے۔
 

 

Advertisement