سعودی عرب نے وینٹی لیٹر تیار کرلیا ،تجربہ کامیاب

Last Updated On 04 July,2020 09:54 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا، شہزادہ سلطان برائے دفاعی علوم وریسرچ سنٹر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی حکومتی کاوشوں کے تحت مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کرلیا ۔

 وینٹی لیٹر کا ڈیزائن اور اس کی تیاری کے تمام تکنیکی مراحل شہزادہ سلطان مرکز کی تجربہ گاہوں میں طے ہوئے ، سعودی عرب میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹر کی تیاری کا یہ پہلا اور اہم ترین قدم ہے ۔