بھارت: گینگسٹر وکاس دوبے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Last Updated On 10 July,2020 04:44 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں گینگسٹر وکاس دوبے کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کانپور میں پولیس وین کو حادثہ پیش آیا تو گینگسٹر وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

وکاس دوبے پولیس اہلکاروں کے قتل کے علاوہ 60 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ واقعے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ گینگسٹر کو گزشتہ روز ہی گرفتار کیا گیا تھا۔