چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

Last Updated On 12 July,2020 09:32 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، صوبے سیچوان میں سڑک بیٹھ گئی۔

 

بارش اور سیلاب سے چین کے جنوب مغربی علاقے متاثر ہوئے، صوبے سیچوان میں سڑک بیٹھ گئی جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، صوبے میں دریاؤں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران چین کے ان علاقوں میں سیلاب سے لاکھوں ایکڑ علاقے پر کھڑی فصلیں تباہ اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے میں ایک کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں جن کے گھر ریلے میں بہہ گئے۔ امدادی اہلکاروں نے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جہاں اشیائے خورو نوش کی وافر مقدار پہنچائی گئی ہے۔