کورونا وبا جلد ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

Last Updated On 14 July,2020 01:48 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران بدترین صورتحال اختیار کرسکتا ہے، وبا جلد ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کورونا وائرس کے حوالے سے غلط سمت میں جا رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو کورونا سے پاک ماحول جلد میسر نہیں آسکتا۔

ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا میں ہر 9 میں سے ایک فرد بھوک کا شکار ہے، معیشت میں سست روی اور ماحولیاتی بحران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھوک کی جانب دھکیل رہا ہے۔
 

Advertisement