سنگا پور میں اپوزیشن جماعت کے کارکنوں کی ریلی والی ویڈیو جعلی قرار

Last Updated On 13 July,2020 08:23 pm

سنگا پور: (ویب ڈیسک) سنگا پور میں ایک ویڈیو ہزاروں مرتبہ فیس بک پر دیکھی جا چکی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود اپوزیشن جماعت کے کارکنوں نے ریلی نکالی ہوئی ہے، یہ ویڈیو جعلی ہے، کیونکہ جس ویڈیو کو بنیاد بنا کر کہا جا رہا ہے دراصل یہ ویڈیو 2012ء کی ہے جب سنگا پور میں الیکشن کے نتائج آنے کے بعد جشن منا رہے تھے۔

جعلی خبروں کے حوالے سے فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی فیکٹ چیک‘ کے مطابق یہ ویڈیو 24 جون 2020ء کو فیس بک پر شیئر کی گئی، اسے اب تک گیارہ ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً 46 سکینڈ ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک میں بیٹھے لوگ ہجوم کی شکل میں گلی میں آ رہے ہیں، اس ویڈیو کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آج صبح کورونا وائرس کے باوجود سیاسی جماعت ورکر پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایک جگہ پر موجود ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ دس جولائی کو ہونے والی الیکشن کے نتائج کے مطابق پیپلز ایکشن پارٹی نے ایک مرتبہ پھر طاقت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم ان کی اکثریت میں کمی آئی ہے، اپوزیشن جماعت نے دس سیٹیں زیادہ جیتی ہیں۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق فیس بک پر دو ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں، ایک ویڈیو تین منٹ تیس کی ہے جبکہ دوسری تین منٹ بتیس منٹ کی ہے، اس ویڈیو کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہماری تحقیق کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ جس ویڈیو کو بنیاد بنا کر کہا جا رہا ہے دراصل یہ جعلی ہے، اس کے لیے نیچے دو تصویروں کے سکرین شاٹس دکھائے گئے ہیں۔