کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 5 ہزار 197 تک پہنچ گئی

Last Updated On 12 July,2020 07:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی، مزید 2 ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، مریضوں کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو بہتر ہو گئی۔

 ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی ہزاروں کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ موذی وبا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی۔ کورونا کے مزید 2 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی۔

پنجاب میں 86 ہزار 556، سندھ میں ایک لاکھ 3 ہزار 836، خیبر پختونخوا 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار157 مریض ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 564 ہے۔ ملک بھرمیں کورونا سے متاثر ایک لاکھ 56 ہزار 700 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔