کورونا کا شکار وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی طبیعت خراب

Last Updated On 12 July,2020 11:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پمز ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔

ترجمان پمز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ انھیں طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ رات ہسپتال لایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ان کی طبیعت مزید بگڑ رہی ہے۔ 62 سالہ وفاقی وزیر کورونا کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ 3 روز قبل مثبت آیا تھا۔ وفاقی وزیر اس سے قبل گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کیے ہوئے تھے۔ انھیں آکسیجن لیول 91 فیصد پر آنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔